آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکا اور ایران میں پھر عسکری محاذ گرم، ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملوں کے دعوے

Super Admin

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے، دونوں جانب سے حملوں کے دعوؤں کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

ایرانی علاقے سیرک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سیرک جزیرے پر کچھ دیر قبل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر کیے گئے حملے کے ردعمل میں کی گئی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اپنا مؤقف سخت کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس کو مذاکرات کا دیا گیا اختیار واپس لے لیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا وقت گزر چکا ہے اور اب کسی ڈیل کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ امریکا ایران پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی سینئر امریکی عہدیدار کو قتل کیا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

حالیہ پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے اور سفارتی کوششوں کو دھچکا لگنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.