عوام پر پیٹرولیم لیوی کا تاریخی بوجھ، پہلی سہ ماہی میں 381 ارب روپے سے زائد وصولی
اسلام آباد: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی سامنے آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذریعے ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بھاری رقم وصول کی گئی، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیے ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 381 ارب 82 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عوام پر بڑھتے مالی بوجھ کی عکاسی کرتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.