خیبرپختونخوا میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت نے واپسی کا امکان مسترد کردیا
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے مسلح افواج کی مسلسل تعیناتی کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کے حکم کی روشنی میں صوبائی حکومت نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ یہ جواب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے ذریعے جمع کروایا گیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں صوبائی حکومت سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فوج کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔
صوبائی حکومت نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں کسی استثنا کے بغیر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے مسلح افواج کی موجودگی اور مسلسل تعیناتی ضروری ہے۔
تحریری جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کا فی الحال کسی بھی علاقے سے فوج واپس بلانے یا اس کی تعیناتی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حکومت کے مطابق سول انتظامیہ اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مسلح افواج کی معاونت اور عملی موجودگی درکار ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.