آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ، رقم کہاں خرچ ہوگی؟

Super Admin

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم وفاقی حکومت کے سول پنشن نظام میں اصلاحات اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو پنشن اخراجات کے بڑھتے ہوئے مالی بوجھ سے نجات دلانے اور قومی خزانے پر دباؤ کم کرنے کے لیے یہ قرض فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی پنشن اخراجات میں 2016 سے اب تک تقریباً پانچ گنا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ یہ اخراجات سالانہ ایک کھرب روپے کی حد عبور کر گئے ہیں۔ ماضی میں پنشن کا نظام مکمل طور پر غیر فنڈڈ تھا، جس کے باعث تمام مالی ذمہ داری حکومت کو برداشت کرنا پڑتی تھی۔

اے ڈی بی کے مطابق جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے وفاقی سرکاری ملازمین کو نئے پنشن نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے ذریعے پنشن کے انتظامی معاملات میں بہتری، شفافیت کے فروغ اور ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نتیجے میں حکومتی اخراجات کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کے لیے مزید مالی وسائل دستیاب ہو سکیں گے۔

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کی جانب سے پنشن نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.