آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 22 دہشت گرد جہنم واصل

Super Admin

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح ضلع بنوں میں فورسز اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ٹانک میں بھی بھارتی سرپرستی یافتہ ایک دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں بدامنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دیگر دہشت گردوں کے ممکنہ خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل صفایا ہونے تک آپریشن "عزمِ استحکام" پوری شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.