آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

صوبوں کا ملک گیر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ختم، وفاقی وزارت داخلہ نے پابندی لگا دی

Super Admin

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے آل پاکستان اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے لیے قابلِ قبول اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے، جبکہ صوبے آئندہ محض اپنی جغرافیائی حدود کے لیے ہی لائسنس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

مزید برآں، وفاق نے ماضی میں جاری کیے گئے تمام آل پاکستان لائسنسوں کی ازسرنو جانچ پڑتال اور وفاقی سطح پر ان کی تصدیق لازمی قرار دی ہے۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد نادرا کی جانب سے لائسنس پر نئی عبارت کا اندراج کیا جائے گا، تاہم جن لائسنسوں کی وفاقی توثیق نہیں ہو سکے گی وہ صرف متعلقہ صوبے کی حد تک ہی کارآمد رہیں گے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل (آئی جیز) کو باضابطہ تحریری احکامات بھجوا دیے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.