آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

آن لائن جوئے اور بیٹنگ ایپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 240 ارب روپے کا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب

Super Admin

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن جوئے اور بیٹنگ ایپس کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی شہزاد اکبر نے جمعرات کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کے خلاف تین ماہ تک جامع تحقیقات کی گئیں، جس کے دوران ایکس 777 (X777)، میل بیٹ (Melbet) اور ون ایکس بیٹ (1xBet) سمیت مختلف ایپس کے ذریعے بڑے پیمانے پر مشکوک مالی لین دین سامنے آیا ہے۔ اس کارروائی میں آن لائن جوئے سے منسلک 38 بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا گیا ہے جبکہ 38 کمپنیوں کے کردار کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ ایپس ابتدا میں صارفین کو معمولی منافع کا لالچ دے کر جال میں پھنساتی ہیں اور پھر صارفین کی رقوم مسلسل اسی غیر قانونی نیٹ ورک میں گردش کرتی رہتی ہیں۔ رقوم کی منتقلی کے لیے جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹس بھی استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ جوئے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا تقریباً 60 سے 65 فیصد حصہ دوبارہ انہی بیٹنگ ایپس میں لگا دیا جاتا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.