آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

محسن نقوی کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے بی ایل اے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

Super Admin

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کمپنیوں سے اس کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کھلے عام استعمال کر رہی ہیں، جہاں نہ صرف مالی وسائل اکٹھے کیے جاتے ہیں بلکہ اپنے نظریات اور بیانیے کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کے متعدد عہدیدار سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، ریاست کسی کے سامنے بے بس نہیں ہو سکتی اور ایسے عناصر کے خلاف کسی نہ کسی کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور دہشت گرد تنظیموں کو اپنے پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟ یہ پلیٹ فارمز دہشت گردی کے لیے چندہ جمع کرنے اور اپنا مؤقف پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اگر سوشل میڈیا کمپنیاں ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کرتیں تو اس پر سوالات اٹھنا فطری ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.