آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ہزار دنوں میں پنجاب کا نقشہ بدل دیا، آج صوبہ دیگر صوبوں کیلئے مثال بن چکا ہے: مریم نواز

Super Admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجاب جادو ٹونے اور جھاڑ پھونک کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، سڑکوں پر دھول اڑتی تھی، تاہم گزشتہ ایک ہزار دنوں میں صوبے کی صورتحال تبدیل کر دی ہے اور آج پنجاب دیگر صوبوں کے لیے ٹرینڈ سیٹر بن چکا ہے۔

راولپنڈی کے دورے کے دوران ایگریکلچر یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں پرچی، سفارش، بدمعاشی اور ڈالا کلچر کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ صرف میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ یہ اعتراض کرتے تھے کہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف لاہور میں کام ہوتا ہے، انہیں لیہ اور بھکر سمیت دیگر اضلاع کا دورہ کرنا چاہیے، کیونکہ اب پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوامی فلاح کے لیے کام کیا ہے۔ اگر وسائل زیادہ ہوتے تو ایک ہزار دنوں میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں صوبے کے معاملات جادو ٹونے اور موکلوں کے ذریعے چلائے جاتے تھے، جبکہ موجودہ دور میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالے ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں اور اس عرصے میں راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ صوبے بھر کی سڑکوں پر 1100 گرین بسیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ طالبات کو مفت سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب علاج معالجے کی بہتر سہولیات کے باعث لوگ بڑے شہروں کے بجائے چھوٹے شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔ پنجاب کا ہر شہر اور ہر گاؤں حکومت کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور تمام علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.