آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستانی خلاباز ذیشان علی چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ساتھ خلا میں پہنچ گئے

Super Admin

چین کا انسانی خلائی مشن شین ژو 24 کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ گیا، جس میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں۔ اس مشن کو پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

محمد ذیشان علی پہلے پاکستانی خلاباز ہیں جنہیں خلا میں جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ سائنسی ماہر کی حیثیت سے تقریباً ایک ہفتہ خلا میں گزاریں گے۔ یہ مشن پاکستان کی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو اور چین کی خلائی ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

ذیشان علی کو مشن میں پے لوڈ ماہر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مشن کی قیادت چینی خلاباز تانگ ہونگبو کر رہے ہیں، جبکہ تین رکنی خلائی عملے میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی اور وو یی بھی شامل ہیں۔

خلائی مشن کی روانگی سے قبل ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے گئے۔ اس موقع پر ذیشان علی سمیت تینوں خلابازوں نے ہاتھ ہلا کر تقریب میں موجود افراد کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.