آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب زمین ایپ متعارف، شہری اب گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے جائیداد کا ریکارڈ

Super Admin

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پلرا) نے زمین سے متعلق خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے پنجاب زمین ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے جائیداد کے ریکارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی طارق سبحانی کے مطابق نئی ایپ کے ذریعے شہری فرد، انتقال، ای رجسٹری اور گرداوری کے ریکارڈ کی نقول آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ پر شہری اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی استفادہ کر سکیں گے۔

طارق سبحانی کا کہنا تھا کہ پنجاب زمین ایپ پر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔ شہری آر سی ایم ایس کے ذریعے اپنے مقدمات سے متعلق تفصیلات بھی باآسانی معلوم کر سکیں گے۔

چیئرمین پلرا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو سہل، شفاف اور بروقت زمینی خدمات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب زمین ایپ کے اجرا سے شہریوں کو زمین سے متعلق مختلف امور کے لیے سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور متعدد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکیں گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.