آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

انتخابی اصلاحات کمیٹی پر حکومت کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی کے بغیر تشکیل کا عندیہ

Super Admin

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اختلافات برقرار ہیں، جس کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی کمیٹی قائم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

حکومتی چیف وہپ طارق فضل چوہدری اور اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان اس معاملے پر تیسری ملاقات ہوئی، جس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل اور اس کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم دونوں جانب سے کسی حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچا جا سکا۔

ملاقات کے بعد عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تاحال انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔ ان کے مطابق پارٹی قیادت کی منظوری کے بغیر وہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنی طرف سے نام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننا چاہتی ہے یا نہیں، کیونکہ اس کی شمولیت کے بغیر بھی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ان کے بقول ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سنجیدہ نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے طرزِ عمل کی بنیاد پر انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کو غیر معینہ مدت تک مؤخر نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.