آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکا سے تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی نئی تجاویز موصول ہوئیں: ایرانی وزیر خارجہ

Super Admin

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اور قطر کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نئی تجاویز سامنے آئی ہیں، جن پر فی الحال غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی، جبکہ کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے اختتام سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں، اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگی کارروائیوں کے دوران امریکا اور اسرائیل نے محض ایران کے صنعتی اور دفاعی مراکز کو ہی نشانہ نہیں بنایا، بلکہ ملک کی تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

بعد از جنگ معاشی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاحت اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہے بلکہ سرحد پار تعاون اور بین الاقوامی تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.