آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے اسجد محمود گرفتار

Super Admin

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا، جبکہ گھر میں موجود ان کے صاحبزادے اسجد محمود کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران گھر میں موجود اسجد محمود کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب سی ڈی اے نے اس معاملے پر چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق رہائشی پلاٹ کے مالک امان اللہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں اور ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔

حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ امان اللہ کو 26 نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم ان کی عدم پیشی کے بعد پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی ڈی اے نے سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر 7 کی ملکیت کی منتقلی بھی فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اسپیشل برانچ کی 22 نومبر 2026 کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.