آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں نافذ

Super Admin

اسلام آباد: ملک میں جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 273 روپے 22 پیسے تھی۔

اسی طرح پی ایس او ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد تینوں پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ 28 نومبر سے نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.