موبائل بیلنس پر 100 روپے میں سے 90 روپے ٹیکس کاٹنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 570,000 سے زائد نان فائلرز پر 2.5 فیصد کی بجائے 90 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اضافی نان فائلرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور ان پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے تک 90 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ نان فائلرز کے لوڈ بیلنس سے نوے فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کاٹ کر ایف بی آر میں جمع کرایا جائے گا۔
اگر کوئی صارف 100 روپے کا بیلنس لوڈ کرتا ہے تو 90 روپے ایف بی آر کو جائیں گے۔
اگر وہ سم ہٹانے کے بعد کوئی دوسرا موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو انہیں 90 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔