وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کرے گی تو ملک کیسے چلے گا،
پہلے ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبہ روک کر اربوں کا نقصان پہنچایا، اب کسی میں الیکٹرک بائیک نہ دینے کا کہا ہے۔
انہوں نے شکایت کی کہ جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم تھما دیا گیا تو عدالت نے کارروائی کیوں نہیں کی۔
اس سے قبل مریم نواز نے لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو لاہور کے ہر علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس مقصد کے لیے وزیر صنعت چوہدری شفیع حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔