روہڑی کے قریب مال ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جب کہ کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس رائے ونڈ کے علاقے جیابگا میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس رائے ونڈ کے علاقے جیابگا میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
ٹریکٹر ٹرالی پھاٹک پر انجن سے ٹکرا گئی۔ جس سے ٹریکٹر ٹرالی تباہ جبکہ انجن کو جزوی نقصان پہنچا۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے باعث اپ ٹریک اور ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک روک دی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق مال گاڑی کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔