عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 60 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بجلی کے بلند بلوں سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے،
سولر پینل سسٹم سے اب گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد بچت ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
رواں ماہ قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، جنوری میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمت گزشتہ سال 120 روپے سے کم کی گئی تھی۔
اب قیمتوں میں 25 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور اب فی واٹ قیمت 37 روپے ہوگئی ہے۔
سولر سسٹم کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے سولر پینلز کی قیمتوں میں 65 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ ،
سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70% پینل کی قیمت پر منحصر ہے، اگر پینل کی قیمت میں 80 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی تو پورے سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 سے 65 فیصد کم ہوگی۔