ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 31 زخمی

رحیم یار خان میں M5 موٹروے اقبال آباد انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی۔
حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔
ادھر جامشورو میں پٹارو ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے 24 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔