آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں‘ محمد شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے حالات خراب کرنے اور علاقے میں آگ لگانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
معاملات بہتر طریقے سے حل ہوئے، آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
پاکستان کشمیریوں کے لیے دنیا بھر میں آواز اٹھاتا رہے گا، بھارت کے ناجائز تسلط میں جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری اور فلسطینی عوام ان کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔