وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز پولیس کے تبادلوں کی سفارش بند کردیں، پولیس سیاسی تقرریوں سے کام نہیں کرتی۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلے گندم خریداری میں بہت کرپشن ہوئی، جس کے لیے راستے بند کر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، کسانوں کو آئندہ چند ماہ میں ریلیف ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص تھا جس نے کہا کہ میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمت معلوم کرنے نہیں آیا، وعدہ کرتی ہوں کہ پنجاب کے لوگوں کی روٹی اور سبزی میری ذمہ داری ہے۔
میں کسانوں اور فارم مشینری کے لیے آسان قرضوں پر 400 ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا۔