گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے امکان کے پیش نظر پنجاب اور وفاق میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے،
محکمہ تعلیم پنجاب میں سکول صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔
ہدایات کے مطابق اسکولوں میں تمام پنکھے کام کر رہے ہیں، اسکولوں میں واٹر کولر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے
، گرمیوں میں کوئی طالب علم کھلی جگہوں یا لان میں نہ ہو۔
دوسری جانب وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے،
سیکریٹری تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں گے،
نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر موسم گرما تک کردیا گیا ہے۔ چھٹیاں، اوقات کار میں تبدیلی اس کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔