پنجاب حکومت کی جانب سے زیادتی کے مقدمات میں سزا 10 سال سے بڑھا کر 15 سال کرنے کی تجویز پر غور۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹرز کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ۔ ریپ کی سزا دس سے بڑھا کر پندرہ سال کرنے کی تجویز پر نظرثانی۔
پولیس، پراسیکیوشن ڈیجیٹل سرویلنس کو بہتر بنانے کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ ریپ کی سزا 10 سے بڑھا کر 15 سال کرنے کی تجویز گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کا جائزہ فنڈز کا اجرا تمام پولیس کے حوالے سے رپورٹ پولیس کو کوراد کاپٹر ڈرونز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے افسران نے اصولی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دیا ہے۔
پولیس کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔