پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، راناثنااللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تیس مارخان ہے، علی امین گنڈا پور ہوا میں گولیاں برسا رہے ہیں،
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات کرے گی تو حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی تھی۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی رہی ہے، جب اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا کہ میر جعفر میر صادق ہیں۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بھی جیل میں سب کچھ مل رہا ہے۔