پاکستان حکومت کی انسداد اسمگلنگ کارروائی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے جاری ہے۔ آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث لوگوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے
، عوام کے تحفظ اور مستحکم معیشت کے لیے 5 مئی سے ملک بھر میں 12 ہزار 565 میٹر تک سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔
565ٹن چینی، 4127 سگریٹ کے ذخیرے، 1322 کپڑوں کے تھیلے اور 0.1986 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔
متعلقہ اداروں نے ملتان سے 99، کوئٹہ سے 3864 اور کراچی سے 164 سگریٹ کے سٹاکس برآمدکیے،ملتان سے 133 ،کراچی سے 483 ،اورکوئٹہ سے 706 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.028 ،کراچی سے 0.019، پشاور سے 0.016 اورکوئٹہ سے 0.135 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔