سعودی عرب نے اقامہ یا اجازت کے بغیر حج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
اگر کوئی اقامہ یا اجازت کے بغیر حج کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔
سعودی حکومت کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کارروائی میں ملکی یا غیر ملکی شہری کا کوئی استحقاق نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے الرصیفہ کے حرمین ٹرین اسٹیشن میں بغیر پرمٹ کے جو بھی پایا جائے گا اسے گرفتار کر کے جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ حج کے قواعد کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔