نادرا کے سافٹ ویئر ڈویلپرز نے ایک ‘آل ان ون جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کی ہے۔
یہ حیرت انگیز اور قابل فخر کارنامہ NTL اور NADRA کے NTR ماہرین نے انجام دیا، یہ کٹ کیپ ٹاؤن میں ‘آئی ڈیز فار افریقہ کانفرنس میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
اس تازہ ترین کٹ کی بدولت تمام بایومیٹرک تصدیق کی خصوصیات بشمول فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت کی خصوصیات اب ایک ہی مشین پر دستیاب ہوں گی۔
یہ کٹ قومی شناختی پروگرام اور ووٹر رجسٹریشن کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگی جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل شناختی کٹس جلد ہی نادرا مراکز پر دستیاب ہوں گی اور شہریوں کو شناختی دستاویزات جاری کرنے میں آسانی ہوگی۔
عالمی مارکیٹ میں ‘آل ان ون کٹ کی فروخت سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا اور اس جدید کٹ کی فروخت سے ملک کے زرمبادلہ کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔