اہل وطن سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔ حسن ضیغم

بشکیک: کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے کہا ہے کہ بشکیک میں 6 ہاسٹلز پر حملوں میں ایک پاکستانی سمیت 14 طلباء زخمی ہوئے،
پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا رپورٹس پر یقین نہ کریں۔
کرغزستان کی صورتحال پر آج اپنے ویڈیو بیان میں سفیر نے کہا کہ مقامی لوگوں نے گزشتہ رات غیر ملکی طلباء کے کم از کم چھ ہاسٹل پر حملہ کیا۔
کرغیز حکومت نے کہا ہے کہ حملوں میں 14 غیر ملکی طلباء زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور وزیر اعظم کی ہدایت پر آج اس طالب علم سے ملاقات کی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سفارتخانے کو پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات دی ہیں
جب کہ کرغیز حکومت نے ہمارے سفارت خانے کو یقین دلایا ہے کہ غیر ملکی طلباء محفوظ رہیں گے۔
کرغیز پولیس کو چوکنا کر دیا گیا ہے، تفتیش شروع کر دی ہے اور کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔