آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی 15 فیصد تک کم ہونے کا امکان، ورلڈ بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہے جو اس سال 26 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی جو آئندہ سال 2.3 فیصد سے بڑھ جائے گی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد رہے گی جب کہ معیشت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.6 فیصد کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہوسکتا ہے جو اس سال جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔