قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں بنانے کا حق سپیکر کو مل گیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹیاں بنانے کا مکمل اختیار مل گیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی کمیٹیوں کا رکن بننے کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کے نام مانگ لیے۔
قومی اسمبلی کی ہر کمیٹی میں 18 سے 20 ارکان ہوں گے۔ 23 مخصوص نشستوں کی کمی کے باعث کمیٹیوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا حصہ کم ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کا انتخاب اراکین کے نام فائنل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
بجٹ اجلاس سے قبل کمیٹیوں کی تشکیل مکمل ہونے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور قانون بنانے کے لیے 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے گی۔