گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں جلد چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ 22 مئی سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ نجی اور سرکاری اسکول 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات دیں گے،
اس فیصلے کا اطلاق ان اسکولوں پر نہیں ہوگا جہاں امتحانات ہورہے ہیں، امتحانی اسکول کھلے رکھنے سے مشروط ہوں گے۔