مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

سونا ایک بار پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے زائد ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 439 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اس کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر برقرار رہی۔