یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی سے غیر رجسٹرڈ تاجروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کی تاجر دوست اسکیم کے خلاف تاجر برادری کا مخالفانہ رویہ جاری، 3 اپریل کی ڈیڈ لائن گزرنے کے تین ہفتے بعد بھی رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ سکتی ہے۔
ایف بی آر نے یکم جولائی سے غیر رجسٹرڈ تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
تاجر برادری کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے تاجر دوست سکیم پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے۔
تاجروں کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق تاجر دوست اسکیم 22 مارچ 2024 کو شروع کی گئی تھی۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے 3.7 لاکھ ریٹیلرز میں سے صرف تین لاکھ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں
، ایف بی آر نے اس اسکیم کے تحت یکمشت رقم دی ہے۔ ٹیکس ادائیگی پر پچیس فیصد چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔