پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کی سہولت کے لیے پاکستان کی پہلی ای مویشی منڈی قائم کر دی ہے۔
شہری گھر بیٹھے اپنی پسند کا جانور خرید سکتے ہیں اور رقم جانور کے گھر پہنچنے کے بعد ہی ادا کرنا ہوگی۔ PITB کے تعاون سے تیار کی گئی ایپ میں جانوروں کی تصاویر، ویڈیوز، وزن، قیمت اور ڈیلر کے رابطہ نمبر ہوں گے۔
کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ابراہیم طارق کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے لطف اندوز ہو سکیں گے اور جانور منگوائیں گے۔
اس اقدام سے بازاروں میں بھیڑ کم ہوگی اور پٹرول اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔
دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے پیسے صرف اس وقت ادا کرنا ہوں گے جب جانور خریدار کے گھر پہنچے اور وہ اسے پسند کرے۔
لوگوں نے آن لائن مویشی منڈی کے قیام کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

پنجاب میں شہری قربانی کےلیے گھر بیٹھے من پسند جانور خرید سکیں
-