پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر ہوگی: وزیر نجکاری

عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ پی آئی اے کی بولی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نجکاری علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہی میں سب کا حصہ ہے، نہیں تو کیا؟
پی آئی اے اس طرح نہیں چل سکتی، اب پی آئی اے کو 100,100 ارب روپے دینے کی گنجائش نہیں،
پی آئی اے بند ہونے سے ملازمین کا کیا ہوگا؟ ملازمین کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ تین سال تک عملہ رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے۔
اور اس وقت صرف 18 جہاز چل رہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ ملازمین نہیں ہیں، اگر جہاز زیادہ کرلیں تویہ ملازمین زیادہ نہیں لگیں گے۔