ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان ہو گئے۔
سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شہری گرمی کی لہر سے پریشان ہیں۔ شہریوں نے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کے کولر لگا رکھے ہیں۔
ملک کے بیشتر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
لاہور کے شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے لائٹس بند رہتی ہیں۔
پشاور شہر میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے وہیں لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ افراد سراپا احتجاج بھی ہیں۔