ملک کے بیشتر حصوں میں سورج کی تپش آج بھی برقرار ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج کی تپش آج بھی برقرار ہے۔ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بھی صورتحال ایسی ہی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
عوام کو ایک اور گرمی کی لہر کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
محکمہ موسمیات کے ڈی جی مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ موہنجوداڑو، جیکب آباد، ٹھٹھہ نواب شاہ، بینظیر آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں جہاں اس وقت درجہ حرارت 46 ڈگری ہے وہ 48، 49 تک جا سکتا ہے، اسلام آباد میں اب بھی یہ 41 ڈگری ہے، یہ 43، 44 تک بھی جا سکتا ہے۔