حکومت پنجاب صوبہ بھر میں صفائی ستھرائی کے لیے ایک نیا ٹیکس لگا رہی ہے

پنجاب حکومت صوبے بھر میں نئے سینیٹیشن ٹیکس کا نفاذ کر رہی ہے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ریاست میں نئے ٹیکسوں کی سمری وزیر اعلیٰ کے دفتر کو بھیجی گئی تھی جسے وزیر اعلیٰ نے منظور کر لیا ہے۔ تا
ہم اس ٹیکس کی حتمی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق یہ ٹیکس صوبہ بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں بیک وقت نافذ کیا جائے گا۔
تاہم یہ رقم دیہات کے مقابلے شہروں میں زیادہ رکھی گئی ہے۔
، اس مجوزہ ٹیکس کے مطابق شہروں میں پانچ مرلہ تک کے مکانات کے لیے 300 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح 10 مرلہ اور اس سے زیادہ کے مکانات پر 500 روپے ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔
جبکہ دیہات میں دس مرلہ مکانات پر 200 روپے صفائی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔