چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان روک دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کا عمل مکمل ہونے تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے ہونے والی کسی میٹنگ کے منٹس محسن نقوی تک نہ پہنچائے گئے
،چیئرمین پی سی بی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ،کارروائی چیئرمین پی سی بی تک پہنچائی جائے۔