آسٹریلیا میں بھی سولر سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا

آسٹریلیا میں بھی شمسی توانائی سے اضافی بجلی پیدا کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا ہے۔
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بہت سے گھروں کو غیر معمولی مقدار میں شمسی توانائی پیدا کرنے اور اسے گرڈ سے منسلک کرنے پر حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔
ریاستی پاور ایجنسیوں کا خیال ہے کہ بہت زیادہ بجلی پیدا کرنے والے گھرانے گرڈ بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ سے لاگت میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ریاستی پاور جنریشن یوٹیلیٹیز گھرانوں سے اضافی بجلی پیدا کرنے اور اسے گرڈ میں فراہم کرنے کے لیے بھی چارج کر سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ گھروں میں پیدا ہونے والی شمسی توانائی کو گرڈ سے منسلک کر کے چارج کو کم کرنے کے طریقے بھی سامنے آئے ہیں، جس سے گرڈ کی اپنی بجلی استعمال کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔