وفاقی حکومت نے ملک بھر کے طلباء کے لیے آن لائن ایجوکیشن پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کو آن لائن تعلیمی پورٹل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیا جانے والا مجوزہ پورٹل طلباء کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول فراہم کرے گا اور ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم مشترکہ طور پر پورٹل تیار کریں گے۔
، آن لائن تعلیمی پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔