لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا کہ حکومت سے لڑائی نہیں
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جج بننا کوئی ایسا کام نہیں جس میں آدمی ڈرے۔
ججز کو کئی مشکل دور سے گزرنا پڑتا ہے، نئے جج بھی مشکل وقت سے گزر کر عدالت کا حصہ بن چکے ہیں،
ملک شہزاد احمد نے کہا کہ گر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے۔
ہر شہری کو حق ہے کہ اس کو قانونی تحفظ حاصل ہو۔ ہم کسی کی بی ٹیم نہیں، ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں۔ ان لوگوں سے ہشیار رہیںجو اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

ججز کو بہت سے مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، چیف جسٹس
-