مونا خان رہائی کے بعد ایتھنز روانہ : ترجمان دفتر خارجہ

یونان میں گرفتار پاکستانی صحافی اور کھلاڑی مونا خان کو پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مونا خان کو رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ ایتھنز روانہ ہو گئی ہیں۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے وکیل مقرر کیا تھا
اور جیل میں مونا خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ پاکستان نے مونا خان کو سفارت کاری کے تحت رہا کیا ہے۔
خاتون اینکر پرسن اور ایتھلیٹ مونا خان اپنے بیٹے کے ساتھ یونان کے دورے پر تھیں جب انہیں پاکستانی پرچم لہرانے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔