بھارت میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس نے ٹی آر پی گیم زون کے مالک نتن جین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے
، آگ گیمنگ زون کے اندر بنائے گئے عارضی حصے میں لگی۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر بھائی پٹیل نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے فوری علاج کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی
جب کہ انھوں نے مرنے والوں کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے سینئر آئی پی ایس افسر سبھاش ترویدی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔