عیدالاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی برآمد پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان

عیدالاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی برآمد پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پابندی اٹھانے یا نہ کرنے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے،
وفاق نے بھی صوبوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے پابندی اٹھانے پر غور کرنے کا کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے عید سے قبل جانوروں کی برآمد کی اجازت دینے کی پیشکش کے بعد جانوروں کی برآمدات پر سے پابندی اٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے
جس سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل ملک میں گوشت کی قیمتوں میں استحکام کے لیے جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد کر چکی ہے۔