افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں پر حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی جس پر پاکستان کو تشویش ہے۔
تمام شواہد موجود ہیں جن کے مطابق حملہ افغانستان سے کیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گرد افغان حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں
بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹی ٹی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے
تاہم افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون سی قوتیں پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں،
پاکستان کی ترقی کے مخالف ممالک اس سازش میں ملوث ہیں، افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کو فوری گرفتار کرے
، افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن دہشت گردی کی کارروائیاں برداشت نہیں
، افغانستان کو اپنی سرزمین پر قائم ٹی ٹی پی کے مراکز کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا۔