ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 186میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کی قلت 6 ہزار 186 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔
بجلی کی پیداوار 19 ہزار 814 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کے ذرائع سے 5700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے
جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
سولر پاور پلانٹس سے 182 میگاواٹ، بیگاس سے 132 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
غذائی قلت کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔