ایران کا پیٹرول کی یومیہ پیداوار 40 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرکے 4 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقتصادی کونسل کا اجلاس عبوری صدر محمد مخبر کی صدارت میں تہران میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایران نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی 5.5 بلین ڈالر کی غیر ملکی فنانسنگ کے استعمال اور خام تیل کی پیداوار میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق پٹرول کی موجودہ پیداوار 3.6 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 40 لاکھ بیرل یومیہ ہو جائے گی،
واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پٹرول کی فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔