یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی (کل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کو اتحاد کی یاد دلاتا ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو قبول کرتے ہوئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کو یاد دلاتا ہے کہ وہ اس ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پرچم، سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہوں۔
یہ ان کے مذموم عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔